Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعود کا برطانوی کرکٹرعثمان خواجہ اور نوازالدین صدیقی سے کیا تعلق ہے

جویریہ کا رشتہ مانگنے 4 کون سی مشہورشخصیات گئیں، اداکار کا دلچسپ انکشاف
شائع 01 ستمبر 2023 02:54pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستانی اداکار اورمیزبان سعود قاسمی کی جانب سے ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے، اداکار آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ اور بالی ووڈ اداکارنوازالدین صدیقی کے رشتہ دار ہیں۔

اداکار سعود قاسمی نے نادرعلی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت میں مقیم ان کے خالہ زاد بھائی کی شادی نوازالدین صدیقی کی بہن سے ہوئی ہے۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ اور وہ آپس میں رشتہ دار ہیں اور بچپن میں ان دونوں نے ساتھ کرکٹ کھیلی ہے۔

اداکارہ جویریہ سے اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سعود نے دعویٰ کیا کہ یہ لَو نہیں بلکہ ارینج میرج ہے۔

جویریہ کو سعود کی بڑی بہن نے پسند کیا تھا، جویریہ کے گھر رشتہ مانگنے 4 بار لوگ بھیجے۔

مزید پڑھیں:

لگتا ہے جو اس مہینے سانس لی اس کا بھی بل آگیا ہے

عذرا کا کردار حقیقت میں کہاں ٹکرایا ، جویریہ سعود نے بتا دیا

’بے بی باجی‘ میں جمال کے تھپڑ نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے

سعود کا کہنا تھا کہ اداکار شان، ریمبو، اورمرحوم امجد صابری کے ساتھ ساتھ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) حارث نواز نے بھی ان کا رشتہ مانگنے میں پہل کی تھی۔

اداکار کے مطابق ان کا پورا خاندان مذہبی ہے۔ 14 اگست 1947 کو قیامِ پاکستان سے عین قبل انکے والد محترم مولانا قاری ظاہر قاسمی نے ریڈیو پر قرآن پاک کی تلاوت کی، وہ ایک بہترین قاری تھے۔

ان کے چچا قاری شاکر قاسمی نے عالمی سطح پر قرات کا مقابلہ جیتا جب کہ ان کے چھوٹے چچا قاری وحید ظفر قاسمی معروف نعت خواں بھی ہیں۔

سعود کے مطابق نعت پڑھنے کے بجائے اداکاری میں آنے پر ان کے اہل خانہ اب بھی انہیں خدا سے توفیق کی دعائیں دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکار سعود قاسمی نے حال ہی میں مشہور ڈرامہ ”بے بی باجی“ میں اداکاری کی ہے۔

سعود قاسمی اور جویریہ سعود 2005 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔

lifestyle

usman khuwaja

Nawazuddin Siddiqui

saud qasmi