کراچی میں سی ویو کے ساحل پر جیپ ریت میں پھنس گئی

ناظم آباد کی فیملی لائف گارڈز کے روکنے کے باوجود گاڑی پانی میں لیکر گئی
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2023 05:59pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی میں سی ویو پر پکنک کیلئے آنے والے شہریوں کی جیپ پھنس گئی ہے۔

شہریوں نے جیپ پانی میں اتارنا چاہی، جو پانی اور مٹی کی وجہ سے دھنس گئی، جیپ میں سوار افراد کو نکال لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیپ پھنسی ہوئی جسے پانی لہروں کی وجہ سے نکالنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

ناظم آباد کی رہائشی فیملی لائف گارڈز کے روکنے کے باوجود گاڑی پانی میں لیکر گئی تھی۔

ٹریکٹر اور رسی کی مدد سے جیپ نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

گاڑی کو نکالنے کیلئے ٹریکٹر طلب کیا ہے جبکہ ڈی ایچ اے، سی بی سی اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔

karachi

sea view

jeep