Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

محکمہ موسمیات نے موسم گرم رہنے پیشگوئی کردی

بالائی علاقوں میں بارش متوقع ہے
شائع 02 ستمبر 2023 10:54am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ خیبرپختونخوا میں موسم گرم رہنے کے ساتھ دیر، چترال، مانسہرہ، بالاکوٹ، خیبر، کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کرم اور وزیرستان میں چند مقامات پر بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی ، اٹک، جہلم میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے اور چکوال، میانوالی، سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی رم جھم متوقع ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

پاکستان

بلوچستان

خیبر پختونخوا

sindh

Hot Weather