Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

مکڈونلڈز کی چھت پر کے ایف سی کا بل بورڈ، مارکیٹنگ کی دنیا میں طوفان

واقعہ پاکستان کی ایڈورٹائزنگ ہسٹری میں ہمیشہ یاد رکھا جائےگا
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2023 04:44pm

حال ہی میں پاکستان میں لگایا جانے والے ایک بِل بورڈ نے ملک کی ایڈورٹائزنگ ہسٹری میں ہلچل مچادی ہے جو کئی ہفتے بعد بھی ختم نہیں ہورہی۔

پاکستان میں امریکی فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی کی مشہور زمانہ ’سُرخ وسفید بالٹی‘ کو مکڈونلڈز کی ایک آؤٹ لیٹ کے عین اوپرایک ’فاتحانہ‘ پیغام کے ساتھ دیکھا گیا۔

کے ایف سی پاکستان نے کراچی مکڈونلڈز کے ایک آؤٹ لیٹ پر اپنا بِل بورڈ لگایا جس سے ذہانت اور ذائقے کی جنگ چھڑ گئی ہے۔ بولڈ پیغام میں درج ہے کہ، ’تم سے نا ہو پائے گا، #WhoFriedItBest‘۔

اسٹریٹجک مارکیٹنگ کے اس ’اسمارٹ‘ حربے نے اشتہارات کی دنیا کے باسیوں کوخاصی حیرت سے دوچار کیا ہے جو کے ایف سی کو مارکیٹنگ جینیئس قراردے رہے ہیں۔

لوگوں نے اس جرات مندانہ مظاہرے کو بھرپور پزیرائی دی جہاں لوگ یہ بل بورڈ دیکھنے کے اشتیاق میں چوراہے پرجمع ہوئے۔

کے ایف سی اور مکڈونلڈز کے شوقین دوستانہ مذاق کے ساتھ سوشل میڈیا پر میمز، ویڈیوز اور تصاویر سے اپنا اشتیاق ظاہرکیا ۔

گُڈ جاب

جملہ ’تم سے نہ ہوپائے گا‘ پڑھنے والے بخوبی سمجھ گئے ہوں گے کہ یہ کے ایف سی اور مکڈونلڈز کے چاہنے والوں کے درمیان صدیوں پرانی بحث کی طرف اشارہ ہے کہ کون سا فاسٹ فوڈ چین چکن کو سب سے بہتر فرائی کرتا ہے؟۔

یہ ایک ایسا سوال ہے جس نے کئی نسلوں سے دوستوں، خاندانوں اور کھانے پینے والوں کو منقسم کررکھا ہے کیونکہ کوئی کے ایف سی کا دیوانہ ہے تو کسی کو مکڈونلڈز ہی بھاتا ہے۔

پاکستان میں کے ایف سی نے اس جملے سے اپنے حریف کونشانہ بنا کر کے فاسٹ فوڈ کی دیوانی اس قوم میں ایک پُرجوش بحث چھیڑ دی ہے۔

سوشل میڈیا کی طاقت کا صحیح استعمال

جدید دور کا سب سے طاقتور ہتھیارسوشل میڈیا ہے جہاں خبرجنگل کی آگ سے بھی زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس ہیش ٹیگ نے ایسی پزیرائی حاصل کی کہ کیا کہنے۔

جون کے آخر میں شروع ہونے والی بحث ابھی تک جاری ہے اور ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔

اس قصے کا آغاز تب ہوا جب کے ایف سی کا بل بورڈ بغیر کسی لوگو کے میکڈونلڈز کے ریسٹورنٹ کے اوپر لگایا گیا اور اس پر صرف تم سے نہ ہوپائے گا کے الفاظ تبدیل تھے۔ بعد میں یہی بل بورڈ پورے اشتہار میں تبدیل ہوگیا۔

اس اشتہار کا ایک اور ورژن ’باپ باپ ہوتا ہے‘ کے الفاظ کے ساتھ سامنے آیا۔

بعض لوگوں کے خیال میں کے ایف سی نے بورڈ لگا کر بے وقوفی بھی کی کیونکہ جب تک اس پر کے ایف سی کا لوگو نہیں تھا عوام اسے میکڈونلڈز کی اشتہاری مہم کا احصہ سمجھتے رہے اور کے ایف سی کے مخصوص نشان کی طرف ان کی توجہ نہیں گئی۔

ایکس، انسٹا گرام اور فیس بک صارفین تبصروں میں کے ایف سی کے کرسپی چکن اور مکڈونلڈز کی پرکشش پیشکشوں سے متعلق اپنے خیالات کا بخوبی اظہار کررہے ہیں جس سے اس اسمارٹ موو کا مقصد بخوبی پورا ہوتا نظرآتاہے۔

جیت کس کی

بل بورڈ لگانے والے کے ایف سی کا پلڑا بھاری سمجھنے والے صارفین جان لیں کہ مارکیٹنگ کی دنیا میں سبھی کیلئے جگہ ہوتی ہے۔ کے ایف سی اور مکڈونلڈز دونوں ہی #WhoFriedItBest بحث پر غور کرنے کے خواہشمند متجسس گاہکوں کی آمد سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

ان دونوں فاسٹ فوڈ چینز کے شیدائیوں کو اس بات کا بھی انتظار ہے کہ کے ایف سی کی جانب سے اس جنگ میں پہل کے بعد اب مکڈونلڈز کااگلا قدم کیا ہوگا۔

تاہم ایک بات تو واضح ہے کہ فرائیٖڈ چکن اور برگر کی اس جنگ میں فی الحال کے ایف سی کا پلڑا بھاری ہے۔

mcdonalds

KFC

BILL BOARD

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div