Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

کراچی: کورنگی زمان ٹاؤن میں پلاسٹک کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا

آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2023 10:46am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاون میں صبح پلاسٹک کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، گودام میں موجود سامان جل کر خاک ہوگیا۔

گودام میں لگنے والی آگ کی وجہ فوری معلوم نہیں ہوسکی اور کسی قسم کا جانی نقصان بھی نہیں ہوا ہے۔ ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد لگی آگ پرقابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری، فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے ڈیڑھ گھنٹے کہ جدوجہد کے بعد قابو پایا لیا۔

فائرآفیسر ظفرخان کا کہنا تھا کہ رہائشی علاقے میں گودام قائم ہے جس میں کپڑا اور پلاسٹک موجود ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ گودام میں موجود سامان جل کر خاک ہوگیا ہے جبکہ گودام میں موجود افراد پہلے ہی باہر نکل گئے تھے۔

مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری معلوم نہیں ہوسکی کولنگ کے عمل میں مزید ایک گھنٹے کا وقت لگ سکتا ہے آگ لگنے کی وجوہات کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اسٹیشن فائرآفیسر ظفر خان کی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آگ کی اطلاع سوا چھ بجے کے قریب ملی، ٹیم قریب ہونے کے باعث فوری پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ باہر نکلنے کا ہنگامی راستہ نہ ہونے اور دھواں بھر جانے کے باعث فائر فائٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان

Karachi Police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div