Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

مون سون میں تیزی سے گرتے بالوں کی باآسانی حفاظت ممکن ہے

اس موسم میں بال بہت تیزی سے چکنے بھی ہوجاتے ہیں۔
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2023 01:17pm
تصویر: انڈیا۔کام
تصویر: انڈیا۔کام

مون سون کے موسم میں بالوں کا گرنا ایک عام مسئلہ ہے ، خصوصاً خواتین اس حوالے سے شکایات کرتی نظر آتی ہیں۔

بالوں کے اس مسئلے کو دور کرنے کیلئے خواتین مہنگے مہنگے ٹریٹمنٹس کرواتی ہیں لیکن چند ایک ہی ان سے فائدہ اٹھا پاتی ہیں۔

ماحول میں زیادہ نمی اس کی اہم وجہ ہے کیونکہ یہ فنگل انفیکشن اور بالوں میں خشکی کا سبب بن سکتی ہے۔

بالوں کے مسائل میں چکنے بال، سر میں خارش اور خشکی جیسے مسائل شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

کمزور بالوں کیلئے پیاز کے پانی کے جادوئی اثرات

کدو کے بیج آپ کے بالوں سے جُڑے مسائل کا بہترین حل ہیں

لمبے، گھنے اور خوبصورت بالوں کیلئے یہ 5 عادات اپنائیں

مون سون کے دوران بال بہت تیزی سے چکنے ہو جاتے ہیں اور لوگ اپنے بالوں کو کافی دفع دھوتے ہیں جس سے بالوں کی نشونما بہت متاثر ہوتی ہے۔

آپ کی غذا بھی صحت مند بالوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ڈی، اور وٹامن ای، زنک، وٹامنز بی، آئرن، بایوٹن، پروٹین اور ضروری فیٹی ایسڈز سمیت صحیح غذائی اجزاء کی کمی بالوں کی نشوونما کو سست کر سکتی ہے، اور بالوں کے جھڑنے کا سبب بن سکتی ہے۔

اس پرقابو پانے کیلئے آپ کو اپنی غذا بہتر بنانی ہوگی۔

پالک

پالک ضروری غذائی اجزاء کے ساتھ ساتھ بالوں کی نشونما میں بھی مدد کرسکتی ہے۔ پالک بالوں کی صحت کے لیے بہترین ہے کیونکہ آئرن ، وٹامن اے، وٹامن سی، اومیگا 3 فیٹی ایسڈ اور میگنیشیم کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔

دالیں

دالوں کو روزمرہ کی غذا کا لازمی حصہ بنانے پر زور دیا جاتا ہے۔ انہیں مون سون میں اپنی غذا میں شامل کرنے سے بالوں کو مضبوط بنانے اور دوبارہ نشوونما کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔

دال پروٹین، آئرن، زنک اور بایوٹین کا بہترین ذریعہ ہے۔یہ وٹامن بی اور سی سے بھی بھرپور ہیں جو بالوں کی صحت کو بحال کرنے کے لیے ضروری ہے۔

اخروٹ

دماغ کیلئے بہترین غذا ہونے کے علاوہ اخروٹ بالوں کیلئے بھی ایک حیرت انگیز غذا ہے۔ اخروٹ میں بایوٹن، وٹامنز بی، وٹامن ای، پروٹین اور میگنیشیم ہوتے ہیں، جو بالوں کے کیوٹیکلز کو مضبوط بناتے ہیں۔

دہی

دہی وٹامن بی 5 اور وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتا ہے جو بالوں کے فولیکلز کو فروغ دینے کے لیے جانا جاتا ہے۔

اسے انڈے، شہد یا لیموں کے ساتھ ملا کر بالوں پر لگایا جاسکتا ہے۔

اوٹس

غذا میں صحت مند اور ریشے دار اناج شامل کرنا مجموعی صحت کے لئے ضروری ہے۔ اوٹس فائبر، زنک، آئرن، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور پولی انسیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز (پی یو ایف اے) سے بھرپور ہوتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کو بڑھاتے ہیں۔

اسٹرابیری

اسٹرابیری ذائقہ دار ہونے کے علاوہ بالوں کے لیے بھی مفید ہے۔ اسٹرابیری میں سیلیکا موجود ہوتا ہے جو بالوں کی مضبوطی اور بالوں کی نشوونما کے لیے ضروری غذا ہے۔

شکرقندی

بیٹا کیروٹین بالوں کو ڈرائی ہونے سے بچاتا ہے اور سر کی جلد میں گلینڈز کو متحرک کرتا ہے۔

شکرقندی میں سب زیادہ بیٹا کیروٹین پایا جاتا ہے۔

صحت

health tips

Hairfall

monsoon season