Aaj News

جمعرات, ستمبر 12, 2024  
08 Rabi ul Awal 1446  

ایشوریا رائے زخمی حالت میں کانز 2024 میں شرکت کے لیے روانہ

مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
اپ ڈیٹ 16 مئ 2024 08:07pm
انڈین ایکسپریس
انڈین ایکسپریس

زخمی ایشوریا رائے بچن اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ کانز فلم فیسٹیول 2024 میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئیں۔ مداحوں نے تشویش ظاہر کر دی۔

کانز فلم فیسٹیول کا 77 واں ایڈیشن 14 مئی سے شروع ہوچکاہے۔ اور یہ 25 مئی 2024 تک جاری رہے گا۔ گزشتہ برسوں کی طرح بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن بھی فیسٹیول میں شرکت کریں گی اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ اپنے روپ سے سرخیوں میں نظر آئیں گی۔

سُسرالیوں سے تعلقات خراب؟ ایشوریا رائے نند کی سالگرہ کی تقریب میں نہیں آئیں

کچھ دیرپہلے ایشوریا رائے بچن کو ممبئی ہوائی اڈے پر فرانسیسی ریویرا میں ہونے والی تقریب کے لئے روانہ ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ان کے ساتھ ان کی بیٹی آرادھیا بچن بھی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ پر اداکارہ کو زخمی حالت میں دیکھا گیا، انہوں نے ہاتھ میں (arm sling) پہنا ہوا تھا جو کہ عام طور پر موچ، پٹھوں میں تکلیف یا معمولی فریکچر کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے

اگرچہ وہ دونوں جشن کا حصہ بننے کے لئے پرجوش نظر آ رہی تھیں، لیکن ایش کے مداح انہیں زخمی دیکھ کر تھوڑا فکرمند ہیں۔

لیکن ایک معاون بیٹی کی طرح، آرادھیا نے اپنی ماں کا ہاتھ تھام لیا اور یہاں تک کہ ہوائی اڈے میں داخل ہوتے ہی اپنا بیگ بھی اٹھا لیا۔

77 ویں کانز فلم فیسٹیول کا آغاز انتہائی شاندار انداز میں ہوا ہے۔ فیشن اور سینما انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد ستارے اس پروقار تقریب کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گے۔

Bollywood actress

entertainment

lifestyle

show bizz