Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

عام انتخابات سے قبل سندھ کے اعلیٰ پولیس افسران اور بیوروکریسی تبدیل

الیکشن کمیشن متحرک، تقرریوں اور تبادلوں کے نوٹیفیکشین جاری
شائع 05 ستمبر 2023 09:58pm
سندھ سیکریٹیریٹ، فائل فوٹو
سندھ سیکریٹیریٹ، فائل فوٹو

ملک میں عام انتخابات سے قبل بیورو کریسی اور سرکاری افسران کے تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، الیکشن کمیشن نے انگراں صوبائی حکومت کی سفارش پر پولیس افسران، اور ڈپٹی کمشنرز تبدیل کردیے ہیں۔

پاکستان الیکشن کمیشن نے سندھ میں تعیناتیوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور تمام کمشنرز تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نگراں حکومت نے الیکشن کمیشن کو 6 سیکریٹریز مقرر کرنے کی تجویز بھی دی تھی ، لیکن الیکشن کمیشن نے اس کی مخالفت کردی۔

الیکشن کمیشن نے سندھ پولیس کے 40 افسران کے تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے مطابق خادم حسین رند ایڈینشل آئی جی کراچی ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے مطابق ایڈیشنل آئی جی، 8 ڈی آئی جیز،31 ایس پیز اور ایس ایس پیز کے تبادلے اور تقرری کی گئی ہے۔

Sindh Police

Election Commission of Pakistan (ECP)

Sindh bureaucracy

Caretaker CM Sindh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div