سندھ میں 24 گھنٹوں کیلئے سی این جی اسیٹیشنز کی بندش کا اعلان
اس فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کے لئے گیس کی ضروریات پوری کرنا ہے، ایس ایس جی سی
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سندھ میں 24 گھنٹوں کے لئے سی این جی فلنگ اسٹیشن کی بندش کا اعلان کردیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز اتوار کو 24 گھنٹے کے لئے بند رہیں گے، فلنگ اسٹیشنز کو 10 ستمبر کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک گیس فراہمی بند رہے گی۔
ایس ایس جی سی نے کہا کہ تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کو بھی گیس فراہمی اتوار صبح 8 بجے سے 24گھنٹے تک بند رہے گی۔
گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹینشز سمیت جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاورکے لئے گیس بند کرنے کے فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کے لئے گیس کی ضروریات پوری کرنا ہے۔
SSGC
sindh
CNG
natural gas
مزید خبریں
آزاد کشمیر میں آج بھی ہڑتال، صدر نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، وزیر اعظم نے رپورٹ مانگ لی
تاجر دوست اسکیم کا ہدف 30 لاکھ، اب تک صرف 75 دکان داروں کی رجسٹریشن
حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ: اپوزیشن اتحاد کا ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ
لاہور، جھگڑے کے زخمی ہونے والے ٹریفک وارڈن نے دم توڑ دیا
بلوچستان کو کنٹرول کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، امیر جماعت اسلامی
خیبرپختونخوا میں ہیٹ اسٹروک کا خدشہ، محکمہ صحت کی ایڈوائزری جاری
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.