Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

بجلی چوری روکنے کیلئے تقسیم کار کمپنیوں کے فیلڈ افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ

شام تک تمام ڈسکوز تبادلوں پر عملدرآمد یقینی بنائے، وزارت توانائی
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2023 05:09pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزارت توانائی نے بجلی چوری کی روک تھام کے لیے تمام تقسیم کار کمپنیوں کے گریڈ 17 سے 19 تک کے فیلڈ افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت توانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسران کو تبدیل کرنے کے حوالے سے ڈسکوز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

حکام وزارت توانائی کے مطابق بجلی چوری روکنے کے لئے کیے جانے والے اس بڑے فیصلے کے تحت ملک بھر میں 1500 سے زائد افسران کو تبدیل کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایس ڈی او، ایکسین، سپرٹنڈنٹ انجینئرز کے تبادلے کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کی ملکیت میں دینے کی تیاری

بجلی کمپنیوں کے افسران کے برائے نام بلز پر لوگ سوالات اٹھانے لگے

بجلی چوری کے کیسز سننے کیلئے خصوصی عدالتوں کا قیام زیر غور ہے، نگران وزیر

حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ آج شام تک تمام ڈسکوز تبادلوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

حیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

حیدرآباد، بدین، میرپور خاص، سکرنڈ، نواب شاہ، ٹنڈوالہٰیار، چمبڑ، کوٹری میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔

اس کے علاوہ جامشورو، نوری آباد، سیہون، بھان سعید آباد و دیگر علاقوں میں بھی کریک ڈاؤن کیا گیا۔

اس دوران 3800 غیر قانونی کنکشن منقطع کردیے گئے۔

ترجمان کے مطابق نادہندگان سے 2 کروڑ 72 لاکھ 35 ہزار روپے کی ریکوری بھی کی گئی۔

حیدرآباد میں 40 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لئے متعلقہ تھانوں میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق حیسکو کے صارفین پر 169 ارب کے واجبات ہیں۔

اسلام آباد

electricity

discos

Ministry of Energy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div