Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب کی ایل ڈی اے قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کی ہدایت

سائلین کی شکایت پر سی سی پی او کو فوری ایل ڈے اے آفس طلب کرلیا
شائع 13 ستمبر 2023 04:03pm

نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کے دورے کے دوران سائلین کی منشاء بم اور قبضہ مافیا کے خلاف شکایت پر فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔

نگران وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی نے دورے کے دوران ون ونڈو سیل میں موجود شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی درخواستوں میں پیشرفت کے حوالے سے پوچھا۔

وزیر اعلٰی نے متاثرہ شہریوں کو کمیٹی روم میں بلا کر ان کے مسائل سنے ، اس دوران بعض سائلین نے منشاء بم اور قبضہ مافیا کے خلاف شکایات کیں جس ہر محسن نقوی نے سی سی پی او لاہور کو فوری طور پر ایل ڈی اے آفس طلب کرلیا۔

انہوں نے منشاء بم اور دیگرقبضہ کے خلاف سی سی پی او لاہور اور ایل ڈی اے کو بلاتاخیر کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن ہو گا۔

انہوں نے ایل ڈی اے کے پورے سسٹم کو ڈیجٹلائزڈ کرنے کا پلان طلب کرتے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے ایل ڈی اے کو ڈیجیٹل کرنا وقت کی ضرورت ہے، ون ونڈو سیل میں بہتری آئی ہے۔ اس سے کم وقت میں شہریوں کو دستاویزات ملنی چاہئیں۔

lahore

mohsin naqvi

LDA

CARETAKER CM PUNJAB

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div