Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنسنی خیز میچ میں سری لنکا 2 وکٹ سے کامیاب، پاکستان ایشیا کپ سے باہر

فاتح سری لنکا کی ٹیم اتوار کو فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2023 01:10am
فوٹو ــ ٹوئٹر / پی سی بی
فوٹو ــ ٹوئٹر / پی سی بی

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا آخری میچ کولمبو میں کھیلا گیا۔ سنسنی خیز میچ میں سری لنکا 2 وکٹ سے کامیاب ہوگیا، جبکہ پاکستان ایشیا کپ سے باہر ہوگیا۔ بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں اتوار کو فائنل کھیلیں گی۔

ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ بارش سے بھی متاثر ہوا۔

پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ 42 اوورز میں 7 وکٹوں پر 252 رنزبنائے، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت سری لنکا کو ہدف بھی 252 رنز کا ملا۔

252 رنز ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بلے بازوں نے شروع سے ہی پاکستانی بولرز کو دباؤ میں رکھا اور آزادانہ اسٹاک لگائے۔

کوشل مینڈس اور سمرا وکرما نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور دونوں کے درمیان 100 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، لیکن پھر سمرا وکرما 48 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ایسے میں کوسشل مینڈس نے اچھے اسٹروکس کھیلے لیکن وہ بھی 87 گیندوں پر91 رنز بناکر ا فتخار احمد کی گیند کیچ دے بیٹھے۔اس کے بعد پاکستان ٹیم میچ میں واپس آئی اور سری لنکا کی وکٹیں گرائیں۔

میچ کا آخری اوور انتہائی سنسنی خیز رہا ، سری لنکا کو 6 گیندوں پر 8 رنز درکار تھے، زمان خان نے آخری اوور میں عمدہ بولنگ کی لیکن وہ ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے اور میچ سری لنکا نے 2 وکٹ سے جیت لیا۔

اس سے قبل پاکستانی بلے بازوں نے غیرذمہ دارانہ بیٹنگ کی ، محض 9 رنز پر پاکستان کو پہلا نقصان فخر زمان کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ اوپنر فخر 11 گیندوں پر صرف 4 رنز اسکور کیے۔

دوسرے اوپنر عبداللہ شفیق نے عمدہ کھیلتے ہوئے ففٹی بنائی۔ انھوں نے 69 گیندوں پر 52 رنز کی اننگ کھیلی۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم اس میچ میں بھی بڑی اننگ نہ کھیل سکے، اور 29 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔

ایشیا کپ میں سری لنکا کےخلاف فائنل الیون کا حصہ بننے والے محمد حارث بھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور محض 3 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 86 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ افتخار احمد نے 47 رنز اسکور کیے۔

اس سے قبل کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ دوسری اننگزمیں بیٹنگ آسان نہیں ہوگی، اس لئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور زیادہ سے زیادہ رنزبنانے کی کوشش کریں گے۔

کپتان بابراعظم نے بتایا کہ امام الحق کی جگہ فخرزمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

میچ وقت پر شروع نہ ہونے کے باعث پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین اس اہم میچ کو 45، 45 اوورز تک محدود کیا گیا اور پھر دوبارہ بارش کے بعد میچ کو 42 اوورز تک محدود کیا گیا۔

سری لنکا کے خلاف قومی اسکواڈ

گزشتہ روز سیر لنکا کے خلاف سپُر فور مرحلے کے فیصلہ کن میچ کے لئے 5 تبدیلیوں کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا گیا تھا۔

ٹیم میں محمد حارث، فخر زمان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو شامل کیا گیا ہے۔

سلمان علی آغا، نسیم شاہ اور حارث رؤف انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں، نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، امام الحق، محمد حارث اور سعود شکیل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ افتخار احمد، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر، زمان خان بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشیاء کپ: سری لنکا کیخلاف میچ سے قبل آدھی پاکستانی ٹیم تبدیل

پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے

فاتح سری لنکا کی ٹیم اتوار کو فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی۔

Pakistan Cricket Team

Colombo

pakistan vs sri lanka

ASIA CUP 2023