Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

اسکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد وزیراعظم پر برطانوی قومی ترانے کی توہین کا الزام

حمزہ ترانے کے دوران بادشاہ کے تعریفی کلمات پر کی گئی ہلڑ بازی کو دیکھ کر مسکرا اٹھے تھے۔
شائع 14 ستمبر 2023 08:00pm
تصویر: دی سن
تصویر: دی سن

اسکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد فرسٹ منسٹر (وزیراعظم) حمزہ یوسف پر اسکاٹ لینڈ کے فٹ بال شائقین نے قومی ترانے اور بادشاہ کی توہین کا الزام لگایا ہے۔

منگل کو انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے درمیان میچ کے آغاز سے قبل جب ٹارٹن آرمی نے انگلش قومی ترانہ بجایا تو حمزہ یوسف کے چہرے پر مسکراہٹ تھی۔

ویڈیو فوٹیج میں حمزہ یوسف کو اسکاٹش فٹبال ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو ایان میکسویل کے ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے، جو ترانے کے دوران بادشاہ کے تعریفی کلمات پر کی گئی ہلڑ بازی کو دیکھ کر مسکرا اٹھے تھے۔

ویڈیو بنانے والے شخص نے اسکاٹش سن کو بتایا کہ ’ایسا لگ رہا تھا کہ وہ خود کو ہنسنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور حقیقت میں کامیاب نہیں ہو رہے‘۔

مزید پڑھیں

بھارت میں طلبہ کو مسجد کا دورہ کرانا اسکول پرنسپل کو مہنگا پڑگیا

اسپین: ٹی وی نشریات کے دوران خاتون صحافی کو ہراساں کرنیوالا شخص گرفتار

انسانی اسمگلروں نے یورپ تک ’وی آئی پی‘ روٹ نکال لیا

’وہ پورے قومی ترانے میں مسکراتے ہوئے دکھائی دیے‘۔

اسکاٹش کنزرویٹو منسٹر آف اسکاٹش پارلیمنٹ مرڈو فریزر نے بھی اس تنازعہ پر کہا کہ وہ (حمزہ یوسف) بادشاہ کا احترام کرنے کے اپنے ’فرض‘ میں ناکام رہے۔

National Anthem

Scottish First Minister

Humza Yousaf

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div