Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے شیئر نہ ملنے پر ہڑتال کردی

اگر حصہ نہ ملا تو ملازمین بیروزگار اور گاڑیاں بیکار ہو جائیں گی، صدر ایسوسی ایشن
شائع 18 ستمبر 2023 11:03am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وائٹ پائپ لائن میں مناسب شئیر نہ ملنے کے خلاف کراچی آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاجاً ہڑتال کردی۔

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے شہر کے مختلف پارکنگ ایریاز میں آئل ٹینکرز کھڑے کردیئے جب کہ دفاتر کے باہر اور پارکنگ ایریا میں بینرز لگا دیئے گئے۔

ایسوسی ایشن کے صدر عابد اللہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں آج سے تیل کی فراہمی بند کی جا رہی ہے، گاڑیاں جہاں ہیں، وہیں روک دی گئی ہیں۔

عابد اللہ آفریدی نے کہا کہ وائٹ پائپ لائن میں 50 فیصد سڑک اور 50 فیصد ٹینکرز کے ذریعے دیا جائے، ہم نے نئی جدید گاڑیاں سپلائی کے لئے تیار کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرانی اور نئی گاڑیوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے، لہٰذا اگر حصہ نہ ملا تو ملازمین بیروزگار اور گاڑیاں بیکار ہو جائیں گی۔

karachi

protest

oil tankers