Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

خودکشی کو جرم قرار دینے کی دفعہ حذف کرنے کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار

کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے، درخواستگزار
شائع 20 ستمبر 2023 06:24pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی شرعی عدالت نے خودکشی کو جرم قرار دینے کی دفعہ حذف کرنے کے خلاف درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

وفاقی شرعی عدالت نے درخواست پر وفاق کو بذریعہ صدر، وزیراعظم اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کیے۔

وکیل حماد سعید ڈار نے دفعہ 325 حذف کرنے کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی تھی کہ کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ اسلام میں خودکشی کو حرام قرار دیا گیا ہے، ترمیمی ایکٹ سے پہلے پاکستان کے قانون میں خودکشی کرنا جرم تھا۔

درخواست کے مطابق زندگی صرف ایک تحفہ ہی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی امانت بھی ہے، خودکشی کو بطور جرم حذف کرنا اسلام اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔

Suicide

Federal Shariah Court

Suicide Act

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div