Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ورلڈ کپ اسکواڈ کیلئے مشاورت مکمل، اعلان کب ہوگا؟

میگا ایونٹ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2023 08:58pm

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی جبکہ 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کل صبح کیا جائے گا، فاسٹ بولر حارث رؤف بھی فٹ ہو گئے۔

ورلڈکپ 2023 کون کھیلے گا اور کون گھر بیٹھے گا، اگلے ماہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 10 ٹیموں میں پاکستان واحد ٹیم ہے، جس نے اب تک 15 ارکان پر مشتمل قومی اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا۔

ورلڈ کپ 2023 کے لیے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی، چیف سلیکٹر انضمام الحق جمعے کی صبح سوا 11 بجے قذافی اسٹیڈیم میں قومی اسکواڈ کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

ورلڈ کپ اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے انضمام الحق نے کپتان بابر اعظم، ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ بریڈ برن سے مشاورت کی۔

مزید پڑھیں

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا ترانہ ریلیز کردیا گیا

کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل حارث رؤف کو فٹ قراردے دیا گیا

کرکٹ ورلڈ کپ اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت مکمل

پی سی بی کا کہنا ہے کہ حارث رؤف نے فٹ ہونے کے بعد بولنگ کا آغاز کردیا ہے، وہ ورلڈکپ کی سلیکشن کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔

میگا ایونٹ کے لیے قومی ٹیم کی تشکیل میں ایشیا کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی رپورٹ کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

انضمام الحق نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے بھی طویل ملاقات کر کے 15 رکنی قومی اسکواڈ کی منظوری لے لی ہے۔

ایشیاکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی رپورٹ بھی چیئرمین کو پیش کی گئی، رپورٹ میں سفر کی تھکاوٹ اور مختلف لیگز کے لیے کھلاڑیوں کو اجازت دینے کو شکستوں کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی مشاورتی عمل تقریباً تین گھنٹے جاری رہا، مشاورتی عمل کے اجلاس میں پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کے علاوہ دیگر عہدیداران اور کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی شریک ہوئی۔

ذکاء اشرف نے ایشیا کپ کے فائنل تک نہ پہنچنے پر ٹیم کو ریویو کرنے کا کہا تھا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کے 15 نام جمع کروانے کی آخری تاریخ 28 ستمبر 2023 ہے۔

cricket

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

inzimam ul haq

cheif selector

world cup 2023

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

ICC ODI WORLD CUP 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div