Aaj News

جمعرات, ستمبر 12, 2024  
07 Rabi ul Awal 1446  

طالب علموں سے نازیبا حرکات کرنیوالے سرکاری ٹیچر کو 14 سال قید کی سزا

عامر رضا نے طالب علموں کے ساتھ مختلف اوقات میں غیر اخلاقی حرکات کیں، ایف آئی آر
شائع 26 ستمبر 2023 10:38am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

جہلم میں کمم عمر طالب علموں سے نازیبا حرکات کرنے والے سرکاری ٹیچر کو 14 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے نواحی قصبہ گوڑھا چوہدریاں کے سرکاری اسکول میں کم عمر طالب علموں کے ساتھ غیر اخلاقی اور نازیباں حرکات کرنے والے ٹیچر عامر رضا کو جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ نے 14سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ٹیچر عامر رضا کے خلاف تھانہ ڈومیلی میں 10 سالہ طالب علم کے دادا عبدالرزاق نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ٹیچر عامر رضا نے ان کے پوتے سمیت 6 طالب علموں کے ساتھ مختلف اوقات میں غیر اخلاقی حرکات کیں۔

تھانہ ڈومیلی پولیس نے دفعہ 377 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ کی عدالت میں کیس کا ٹرائل ہوا اور جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء نے مجرم عامر رضا کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا۔

Jehlum

Punjab police

school teacher

Imprisonment