حکومتوں کی ناکام حکمت عملی پر جماعت اسلامی کل وائٹ پیپر جاری کرے گی
وائٹ پیپر میں ظالمانہ حکمت عملی کی تفصیلات شامل ہیں قیصر شریف
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ کل وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا جس میں گذشتہ حکومتوں کی ناکام حکمت عملی کی تفصیلات شامل ہیں۔
قیصر شریف کا کہنا ہے کہ وائٹ پیپر میں تینوں حکمران پارٹیوں کی ظالمانہ پالیسیوں کی نشاندہی کی گئی۔
انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور نگراں حکومت کی بدترین کارکردگی بھی عوام کے سامنے پیش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت انتہائی عدم استحکام کا شکار ہے، موجودہ صورتحال زیادہ دیر نہیں چل سکتی حکومت کو قیمتیں کم کرنا ہوں گی۔
قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ملک گیر تحریک نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔
سراج الحق کل منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ملکی مسائل کا حل اور متبادل پالیسی بھی پیش کریں گے۔
electricity price
Jamat e Islami
Pakistan Inflation
مزید خبریں
پی ایس او نے قرض کے بدلے سرکاری اداروں کے حصص کی تجویز پیش کردی
نان فائلرز کے خلاف گھیرا تنگ: لوڈ کرانے یا ڈیٹا لوڈ پر اضافی ٹیکس کی تجویز پرغور
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
کراچی میں 8 مئی کو اغوا ہونے والے لڑکے کی لاش مل گئی
کنٹینرز اور گاڑیاں علاج کیلئے بھی استعمال کی جاسکتی ہیں، مریم نواز
پاکستانی پاسپورٹ بنوانے کی کوشش میں افغان شہری اور 3 ایجنٹ گرفتار
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.