Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم

اسلاآباد ہائیکورٹ نے نئی قیمتوں کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ تین روز میں جمع کرانے کا حکم دے دیا
شائع 10 مئ 2024 11:57am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارلحکومت میں سیل کردہ تندورڈی سیل اورگرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

عدالت نے نان روٹی کے نئے نوٹی فیکشن کی درخوست کے خلاف ہفتے کو بارہ بجے بیٹھ کرنئی قیمتوں کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ تین روز میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نان بائی ایسوسی ایشن کی درخواست پرسماعت کی،ڈپٹی کمشنراسلام آباد عرفان نوازمیمن پیش ہوئے،اسٹیٹ کونسل نےکہا پہلے گندم کا بحران ہوتا تھا اب گندم وافرہے آٹے کی قیمت ایک ہزارروپے کم ہوچکی ہے،جس کے باعث قیمیتں کم کیں۔

مزیدپڑھیں: نان بائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا

جسٹس طارق محمود جہانگیری نےکہا کہ عدالت نے تندوروالےغریب لوگوں کامفاد بھی دیکھنا ہے،تندوروالے جون جولائی میں دہکتی آگ میں جاکرروٹی لگاتے ہیں،عدالت نے ریڑھی لگانے والے غریب کا مفاد بھی دیکھنا ہے،روٹی کی قیمت امیرآدمی کا مسئلہ نہیں ہے،امیر آدمی کوتوروٹی کی قیمت ہی نہیں پتہ۔

وکیل نان بائی ایسوسی ایشن نے نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنراورنان بائیوں کے نمائندوں کومتفقہ قیمت کا تعین کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ہفتہ کے روز 12بجے بیٹھ کرمشاورت سے نئی قیمتوں کا تعین کریں، تین دن میں عدالت میں رپورٹ جمع کرائیں۔

مزیدپڑھیں: کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 8 نان بائی گرفتار

عدالت نے سیل کردہ تندورڈی سیل کرنے اورگرفتارلوگوں کورہا کرنے کا حکم دیتے ہوئےکیس کی سماعت ملتوی کر دی۔