Aaj News

ہفتہ, دسمبر 07, 2024  
04 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمرہ ویزہ پر بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے والی پوری فیملی آف لوڈ

تمام 16 افراد کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے
اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2023 02:58pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ایف آئی اے ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے بھیک مانگنے کے لئے سعودی عرب جانے والے خاندان کے تمام 16 افراد کو آف لوڈ کردیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملتان سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والی ایک فیملی سے شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کی گئی تو دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ پوری فیملی بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جا رہی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش فیملی نے بتایا کہ 3 ایجنٹوں نے سعودی عرب میں ان کی رہائش کے انتظامات کیے تھے، بھیک میں ملنے والی آدھی رقم ہم نے ایجنٹوں کو دینا تھی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس نے کہا کہ تمام فیملی ممبران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ بھکاریوں میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔

FIA

Saudi Arabia

Beggers

pakistani beggers