Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو فوری الیکشن چاہتی ہے،
شائع 02 اکتوبر 2023 07:18pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پی پی پی ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پی پی پی ٹوئٹر

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو فوری الیکشن چاہتی ہے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کیا پیغام جارہا ہے، پیپلزپارٹی واحد جماعت جو سرمایہ کاری کی بات کرتی ہے، عوامی نمائندے مسائل کا حل بتائیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی سیاست جاری رکھے گی، پیپلزپارٹی الیکشن کے لیے مکمل تیار ہے، کوئی لیڈر کہتا ہے ہم جنوری میں الیکشن کیسے لڑیں گے، کوئی حلقہ بندیوں کی بات کرتا ہے تو کوئی کہتا ہے ٹھنڈ بہت ہوگی، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو فوری الیکشن چاہتی ہے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوامی مسائل کا حل چاہتی ہے، عوام بے روزگاری کی وجہ سے تکلیف میں ہے، حلقہ بندیاں ہوگئیں اب الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونا چاہیئے، سب محنت کریں گے تو پیپلزپارٹی کی جیت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں پر پابندی کا معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے اٹھائیں گے، اگر وہاں پر ہماری شنوائی نہ ہوئی تو پھر عدالتوں کا رخ کیا جائے گا اور اگر عدالتیں بھی انصاف نہ دے سکیں تو پھر پیپلزپارٹی جانتی ہے کہ اپنا حق کیسے لینا ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اس وقت تمام بلدیاتی نمائندے چیف الیکشن کمشنر اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ رہے ہیں، میں نے حکومت میں ہوتے ہوئے بڑی کوشش کر کے ترقیاتی اسکیمیں منظور کرائی تھیں۔

مزید پڑھیں

’اگر لیول پلئنگ فیلڈ نہ ملی تو زرداری سے کہیں گے میرے ہاتھ کھول دیں‘

’بلاول اور آصف زرداری میں کوئی اختلاف نہیں‘ اسپیکر سندھ اسمبلی کی بھی تردید

’فافن نے بنیادی انتظامی یونٹ کو نظر انداز کیا‘ الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں پر وضاحت جاری

چیئرمین پیپلزپارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست نہیں کرتے، نفرت کی سیاست کی وجہ سے ملک تقسیم کا شکار ہے، ہم چاہتے ہیں عام انتخابات اپنے وقت پرہوں، اس وقت پاکستان کے عوام مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ ہیں، سب کو روٹی کپڑے اور مکان کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ معاشرے میں تقسیم پیدا کر دی گئی ہے۔

اہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر کو سانحہ کار ساز کے موقع پر ضلعی سطح پر پیپلزپارٹی پاور شو کرے گی، اس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

karachi

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

general elections 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div