Aaj News

ہفتہ, دسمبر 07, 2024  
04 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریما خان کی سالگرہ سے دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

امریکا میں منائی جانے والی سالگرہ کے لیے اداکارہ دوستوں اور نصف بہتر کی شکرگزار
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2023 01:51pm
تصویر: ریما خان/انسٹاگرام
تصویر: ریما خان/انسٹاگرام

پاکستان فلم انڈسٹری کی ورسٹائل اور معروف اداکارہ ریما خان نے ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی سالگرہ دلکش انداز میں منائی۔

گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر سالگرہ کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں ریما خان کو اپنے شوہر اوردوستوں کے ساتھ امریکا میں سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شکریہ دوستوں، واشنگٹن ڈی سی اور ورجینیا سے تعلق رکھنے والے میرے تمام عزیز دوستوں کا شکریہ کہ انہوں نے مجھے سالگرہ کی ایک بڑی سرپرائز پارٹی دی‘۔

مزید پڑھیں:

ماہرہ خان کے عروسی لباس کی قیمت کتنی ہے؟

’اگر مجھے دوبارہ زندگی ملے گی، تو میں آپ کو ہی چنوں گی‘

’شکر ہے ایک دن کیلئے نیک ہوگئی‘، سوشل میڈیا صارفین کی ربیکا خان پر کڑی تنقید

انہوں نے اپنے دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’یہ واقعی منفرد اور یادگار شام تھی، یہ میری سالگرہ کی بہترین تقریبات میں سے ایک تھی، شکریہ دوستوں‘۔

شئیر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کے قریبی دوستوں کو انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ریما خان کا شمار پاکستان کی معروف اسٹار اور قابل فلمی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے بے شمار پاکستانی ہٹ فلموں میں اداکاری کی۔

اداکارہ نے ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کے بعد ہی فلمی دنیا کو خیرآباد کہا دیا تھا، اوراب وہ ایک پیارے بیٹے کی والدہ بھی ہیں۔

Washington DC

Instagram

family

Pakistani Actress

Friends

birthday

lifestyle

شخصیات

Reema Khan