Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
30 Jumada Al-Awwal 1446  

ورلڈ کپ وارم اپ: آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

محمد رضوان کی جگہ محمد حارث وکٹ کیپنگ کریں گے
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2023 01:35pm
فوٹو 3 پی سی بی
فوٹو 3 پی سی بی

ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آج کا مقابلہ حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

آج کے وارم اپ میچ میں شاداب خان قومی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، بابر اعظم صرف بیٹنگ کے لیے میدان میں اتر سکتے ہیں جب کہ محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے جن کی جگہ محمد حارث وکٹ کیپنگ کے فرائض سنبھالیں گے۔

اپنے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستانی بولرز 346 رنز کا بھی دفاع کرنے میں ناکام رہے تھے۔

کرکٹ کے میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔

PAK VS AUS

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023