ڈیرہ اسماعیل خان کلاچی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ

دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
شائع 04 اکتوبر 2023 12:52pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کلاچی کی جانب روانہ ہوگئی ہے، دہشت گردوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔

punjab

Dera Ghazi Khan