Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کیلئے درخواست دائر

عدالت کیس کا مکمل فیصلہ معطل کرنے کا حکم اور ریاست کو فریق بنانے کی اجازت دے، درخواست
شائع 05 اکتوبر 2023 01:13pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں پانچ اگست کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کی، لہٰذا توشہ خانہ کیس کا مکمل فیصلہ معطل کرنے کا حکم اور ریاست کو فریق بنانے کی اجازت دے۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی قید اور جرمانے کی سزا معطل کردی گئی تھی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ نے فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے عمران خان کی تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا معطل کی جاتی ہے۔

سزا معطلی کے فیصلے میں سپریم کورٹ کے قائم علی شاہ کیس کا حوالہ بھی شامل کیا گیا اور کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ پر سزا کا فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ ضروری نہیں ہر کیس میں سزا معطل ہو، سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ضمانت دینا یا انکار کرنا ہائی کورٹ کی صوابدید ہے۔

imran khan

Islamabad High Court

tosha khana case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div