ایم کیو ایم کا کراچی کے 29 مقامات پر جلسے کرنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کی جانب سے 15 اکتوبر کو اورنگی ٹاؤن میں جلسہ کیا جائے گا
شائع 05 اکتوبر 2023 02:50pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی کے 29 مقامات پر جلسے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی میں ایم کیو ایم نےعام انتخابات کی تیاریاں تیز کردی ہیں، اس ضمن میں ملیر جلسے کے بعد 29 مقامات پر جلسے کیے جائیں گے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے 15 اکتوبر کو اورنگی ٹاؤن میں جلسہ کیا جائے گا، اس سلسلے میں پارٹی قیادت نےکارکنان کو جلسےکی تیاریوں کی ہدایات دے دیں۔

شہر کے مختلف ٹاؤنز میں جلسوں کے ذریعے عوامی رابطےکو بہتر بنایا جائے گا جب کہ ایم کیو ایم کی جانب سے جلد کراچی کے 19 ٹاؤنز میں ممبر سازی مہم کا بھی آغاز ہوگا۔

karachi

MQM Pakistan