خیبرپختونخوا: ایکسپلوزولائسنس کی رجسٹریشن کا فیصلہ، سافٹ ویئرسسٹم متعارف

9 اکتوبر کے بعد غیررجسٹرڈ لائسنسزمنسوخ کر دیے جائیں گے، محکمہ داخلہ
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2023 03:37pm

خیبرپختونخوا میں ایکسپلوزولائسنس کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے ٹریک اینڈ ٹریس سافٹ ویئرسسٹم متعارف کرادیا ہے جس کے تحت ای ایل 4 لائسنس ہولڈرسے کہا گیا ہے کہ وہ 9 اکتوبر سے پہلے لائسنس رجسٹرکریں۔

لائسنس ہولڈرز کو روزانہ بارود کے استعمال کا ریکارڈ سسٹم میں اپڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ نے کہا کہ 9 اکتوبر کے بعد غیررجسٹرڈ لائسنسزمنسوخ کیے جائیں گے ۔

مزید پڑھیں: پشاور کے علاقے داود زئی میں رات 10 بجے کے بعد لوگوں کے باہر نکلنے پرپابندی

مزید کہا کہ بارود کی غیرقانونی خرید وفروخت پر بھی کارروائی کی جائے گی۔