Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

لہسن چھیلنے سے پریشان خواتین 4 آسان طریقے سیکھ لیں

خواتین کیلئے لہسن چھیلنا کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا
اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2023 03:32pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

عموماً کچن کے کاموں سے لے کر گھر کی صفائی ستھرائی سب ہی خواتین کے ذمہ ہوتی ہے۔ان گھریلو کاموں میں چند ایسے کام ہیں جو خواتین کیلئے تھکاوٹ کا سبب بنتے ہیں، اور انہیں سرانجام دینے میں کافی وقت بھی لگ جاتا ہے۔

خواتین کیلئے لہسن چھیلنا اور کاٹنا کسی امتحان سے کم نہیں، کیونکہ لہسن چھیلنا نہ صرف آپ کا کافی وقت لیتا ہے بلکہ ایک وقت میں ہاتھوں کی تلکیف کا باعث بھی بنتا ہے۔

یہ قدیم طریقہ ہے جسے خواتین کی اکثریت آج بھی اپنائے ہوئے ہے۔ اس طریقہ کار کے مطابق لہسن کے جوے کو پہلے پوڈ سے الگ کرنا ہوتا ہے، اور پھر اسے چھیلا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

چھوٹی سی املی کے بڑے بڑے کام

صوفوں پر موجود ضدی داغ دور کرنے کا آسان طریقہ

ضدی تیل اور کھانے کے نشانات بالکل صاف کرنے کے آسان طریقے

اس طریقے سے پریشان خواتین کیلئے لہسن کو چھیلنے اور کاٹنے کے آسان ترین ٹوٹکے حاضر خدمت ہیں۔

شئیر کی گئی ویڈیو میں لہسن چھیلنے کے 4 انوکھے اور حیرت انگیز طریقے بتائے گئے ہیں جو آپ کے صرف چند منٹ ہی لیں گے اور لہسن فوراً آسانی سے چِھل جائے گا۔

مائیکرویو

پورے لہسن کو چند سیکنڈ کیلئے مائیکرویو کریں، ٹھنڈا ہونے پر اسے ہاتھوں سے چھیل لیں۔ یہ لہسن کے چھلکے کو نرم کرتا ہے جس سے آپ کو اسے چھیلنے میں آسانی ہوتی ہے۔

گرم پانی

لہسن کو گرم پانی میں آدھے گھنٹے کیلئے بھگودیں، گرم پانی لہسن کے چھلکے کو نرم کردے گا اور آپ کو لہسن چھیلنے میں آسانی ہوگی۔

لہسن کو اچھی طرح ہلائیں

دو اسٹیل کے برتنوں میں پورے لہسن کو رکھ کر 2 منٹ کیلئے اچھی طرح سے ہلائیں، ہلانے پر لہسن کا چھلکا اترنے لگا جائے گا، یہ ٹوٹکہ آپ کا کافی وقت بچا سکتا ہے۔

لہسن کو کرش کریں

پہلے ایک پورے لہسن کو بڑی چھری کی مدد سے دبائیں، اس سے اس کا چھلکا آسانی سے اتر جائے گا۔

پھر آپ لہسن کو آسانی سے چھیل سکتے ہیں۔

Women

kitchen

Hacks

tips

Garlic Cutting