Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

پولیس آرڈر 2002 پر عمل درآمد نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ حکومت پر برہم

پولیس آرڈر پر عمل نہ ہونے سے پراسیکویشن سسٹم مکمل ڈسٹرب ہے، جسٹس عامر فاروق
شائع 11 اکتوبر 2023 12:50pm
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق۔ فوٹو — فائل
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق۔ فوٹو — فائل

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق پولیس آرڈر 2002 پر عمل درآمد نہ کرنے پر حکومت پر پرس پڑے۔

ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ دارالحکومت میں پولیس آرڈر پر عمل درآمد ہو رہا ہے یا نہیں جس پر منور اقبال دوگل نے جواب دیا کہ پولیس آرڈر پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پولیس آرڈر سے بیوروکریٹس کا اختیار کم ہوتا ہے یہی بات ہے ناں؟ پورے سسٹم کا بیڑا غرق کرکے رکھا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس آرڈر پر عمل نہ ہونے سے پراسیکویشن سسٹم مکمل ڈسٹرب ہے، یہ سارا اختیار کا چکر ہے، عدالت کئی بار اس پر عمل کرنے کا کہہ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس کا صحافیوں پر تشدد، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا

تحریک انصاف کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

جسٹس عمر فاروق نے استفسار کیا کہ چیف کمشنر اور وزارت داخلہ کو کس کا انتظار ہے، اگر چیف کمشنر کو کسی نوٹیفکیشن کا انتظار ہے تو وہ آئے گا اور نہ اس کی ضرورت ہے۔

Islamabad High Court

islamabad police

justice aamir Farooq

Police Order 2002

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div