Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا شاہ فیصل ٹاؤن میں عمارت گرنے کا نوٹس، 4 افسران معطل

جسٹس (ر) مقبول باقر کے حکم پر تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل
شائع 12 اکتوبر 2023 10:33pm

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل ٹاؤن میں عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر سمیت 4 افسران کو معطل کردیا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے گزشتہ روز شاہ فیصل ٹاؤن میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 5 جانیں ضیاع ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر سمیت 4 افسران کو معطل کردیا۔

شاہ فیصل کالونی میں گزشتہ روز زیر تعمیر عمارت گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے تھے۔

وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس بی سی اے سے سوال کیا کہ انہوں نے پلاٹ پر تعمیرات کی اجازت کیسے دی؟ اگر ایسی تعمیرات جس میں انسانی ضیاع کے خطرات تھے تو اسکی اجازت کیوں دی گئی اور اس طرح کی کسی قیمت پر اجازت نہیں دی جائے گی۔

معطل کیے گئے افسران میں ڈائریکٹر ایس بی سی اے کورنگی سید محمد ضیاء، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم راجہ تھہیم، سینئر بلڈنگ انسپکٹر تنویر خان اور بلڈنگ انسپکٹر خرم رضوان شامل ہیں۔

دریں اثنا نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے حکم پر تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی، انکوائری کمیٹی 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔

karachi

take notice

building collapsed

SBCA

Caretaker CM Sindh

Justice (Rtd) Maqbool Baqir

Maqbool Baqar

shah faisal town

sindh building control authority

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div