Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کی بڑی کمی، ڈیزل بھی سستا

ایکسچنج ریٹ میں فرق کے باعث عوام کو بڑا ریلیف مل گیا
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2023 04:13pm

ڈالر کی بے قدری اور پاکستانی روپے کے جاری استحکام کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کمی کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل 15 روپے سستا کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

پٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کا منافع مزید بڑھنے کا امکان

کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل مسلسل تیسری بار سستا

قیمتوں میں بھاری کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 283.38 روپے ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل 303.18 روپے پر آگیا ہے۔

اوگرانوٹیفکیشن کے مطابق نگراں حکومت نے ڈیزل پرلیوی میں 5 روپے فی لیٹرکا اضافہ کرتے ہوئے لیوی کی شرح 55 روپے فی لیٹرکردی ہے، جبکہ پیٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹرمقررکی گئی ہے۔

مٹی کا تیل بائیس روپے جبکہ لائٹ ڈیزل انیس روپے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر کی رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔

اس سے قبل یکم اکتوبر کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 8 روپے کمی سے پیٹرول 323 روپے38 پیسے فی لیٹرہو گیا تھا۔

ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹرکمی کی گئی تھی۔

petrol price

Petroleum products

petroleum prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div