Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کر ادی
شائع 14 اکتوبر 2023 08:53pm

کراچی کے شہریوں کے لیے بری خبر ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 2 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

کراچی کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 2 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے جبکہ کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کر ادی۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 35 پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 67 پیسے فی یونٹ اضافہ بقایا جات کی مد میں کیا جائے۔

درخواست منظوری کی صورت میں کراچی کے شہریوں پر 35 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

مزید پڑھیں

کراچی کے لیے بجلی 4.45 روپے فی یونٹ تک مہنگی کردی گئی

وزارت توانائی نے آئی پی پیز سے معاہدوں پر وضاحت پیش کر دی

مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی بھی بجلی چوری میں ملوث نکلیں

نیپرا بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے کے الیکٹرک کی درخواست پر 19 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

nepra

karachi

electricity

electricity price

National Electric Power Regulatory Authority

K-Electric

electricity bill

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div