Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

سعودی عرب نے دنیا کے سب سے بڑے فارم کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

وسیع کھیتوں میں تمام فصلوں کی پرورش کیلئے خود کار آبپاشی نیٹ ورک کا استعمال کیا جاتا ہے
شائع 15 اکتوبر 2023 11:58pm
سعودی عرب نے دنیا کے سب سے بڑے فارم کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ فوٹو ــ عربین بزنس
سعودی عرب نے دنیا کے سب سے بڑے فارم کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ فوٹو ــ عربین بزنس

سعودی عرب نے زراعت میں ایک یادگار کامیابی کے ساتھ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔

گلف نیوز کے مطابق آسیر کے علاقے وادی بن ہشبل میں واقع قابل تجدید پانی کی زراعت کے ریسرچ یونٹ کا ایک توسیعی فارم رقبے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا فارم تسلیم کیا گیا ہے۔

سعودی ریف پروگرام کی جانب سے ریاض میں اپنے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک تقریب میں اس اعزاز کا باضابطہ طور پر اعتراف کیا گیا۔

وزیر ماحولیات، پانی اور زراعت عبدالرحمٰن بن عبدالمحسن الفضلی کو اس تاریخی موقع پر رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ وصول کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

3.2 ملین مربع میٹر کے وسیع رقبے پر پھیلے اس فارم کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سے ہر ایک کنکریٹ ٹینک سے لیس ہے جس کی گنجائش 500 مکعب میٹر ہے۔

یہ فارم پائیدار زراعت کے عروج کی علامت ہے، جس میں دو وسیع کھیتوں میں تمام فصلوں کی پرورش کے لئے خود کار آبپاشی نیٹ ورک کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں کئی دیگر ڈھانچوں کے ساتھ ساتھ پانچ ایئر کنڈیشنڈ گرین ہاؤس بھی ہیں۔

فارم کی قابل ذکر پیداوار میں لیموں، سنترے، ٹینجرین، انار، انگور، انجیر، بادام اور زیتون شامل ہیں۔ فارم تجرباتی کھیتوں کی میزبانی بھی کرتا ہے ، جس میں متنوع زرعی اقسام کی ایک بڑی تعداد موجود ہے ، جو اس زرعی عجائب کے مرکز میں جدت طرازی اور پائیداری کی مثال ہے۔

Saudi Arabia

Guinness World Record

Agriculture Farm

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div