Aaj News

جمعرات, جون 13, 2024  
06 Dhul-Hijjah 1445  

سابقہ مس ورلڈ اُمیدوار26 سال کی عُمر میں چل بسیں

شیریکا ڈی آرماس کی موت سروائیکل کینسر کی وجہ سے ہوئی
شائع 16 اکتوبر 2023 09:58pm

سال 2015 میں مس ورلڈ مقابلے میں یوروگوئے کی نمائندگی کرنے والی مس ورلڈ کنٹسٹنٹ شیریکا ڈی آرمس 26 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابقہ مس ورلڈ اُمیدوار اور بیوٹی کوئین شیریکا ڈی آرماس، گزشتہ دو برس سے سروائیکل کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔ تاہم، وہ 13 اکتوبر کو انتقال کرگئیں۔

شیریکا ڈی آرمس کی یوں اچانک موت پر یوروگوئے سمیت قریبی شہروں میں سوگ کا سما ہے اور ان کی موت پر کئی اداکاروں نے بھی دکھ کا اظہار کیا۔

چین میں منعقدہ 2015 کے مس ورلڈ مقابلے میں 26 سالہ شیریکا ٹاپ 30 میں نہیں آسکی تھیں، اس وقت امیدوار کی عمر صرف 18 برس تھی۔

واضح رہے کہ سروائیکل کینسر، جس کی وجہ سے شیریکا ڈی آرماس کی موت ہوئی۔

Sherika De Armas