Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

ازبکستان کے شہر بخارا اور لاہور کو جڑواں شہر قرار دینے کا فیصلہ

تاریخ میں پہلی بار فیصل آباد میں پنجاب کابینہ کا اجلاس
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2023 03:26pm

آج پہلی بار پنجاب کابینہ کا اجلاس فیصل آباد میں ہوا، جس میں ازبکستان کے شہر بخارا اور لاہور کو جڑواں شہر قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی بار پنجاب کابینہ کا اجلاس آج فیصل آباد میں منعقد ہوا، نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کے 30 ویں اجلاس کی صدارت کی.

کمشنر فیصل آباد ڈویژن نے اجلاس کو جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی، اور بتایا کہ پنجاب بھر کی تاریخی اور قدیم عمارتوں کی بحالی اور تزئین وآرائش ہو گی۔

اجلاس میں کابینہ نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ پنجاب بھر میں بڑھانے کی منظوری دی۔

اجلاس میں ازبکستان کے شہر بخارا اور لاہور کو جڑواں شہر قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ار کابینہ نے دونوں شہروں کو جڑواں شہر قرار دینے کے لئے معاہدے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں صوبے کے دیہاتوں میں چوکیداری کا نظام مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا، روڈا اور ایگری کلچر مارکیٹ اتھارٹی کے درمیان معاہدے کی منظوری دی، جب کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے عہدے کے لئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی رولز 2014 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔

lahore

mohsin naqvi

punjab cabinate

bukhara

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div