سیمنٹ فیکٹری کے ڈپٹی منیجر نے ہم منصب سمیت دو افراد کو قتل کردیا

فائرنگ کے بعد وقاص بنگش نامی ملزم موقع سے فرار ہوگیا
شائع 18 اکتوبر 2023 12:42pm

سیمنٹ فیکٹری میں تلخ کلامی پر ڈپٹی منیجر وقاص بنگش نے فائرنگ کرکے ڈپٹی جنرل منیجر عبدالوہاب اور عبدالصمد نامی افراد کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

ضلع میانوالی کے شہر داؤد خیل میں واقع سیمنٹ فیکٹری میں معمولی تلخ کلامی پر ڈپٹی منیجر نے اپنے ساتھی ڈپٹی منیجر کو ایک ملازم سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق وقاص بنگش نامی ملزم کی ڈپٹی جنرل منیجر عبدالوہاب اور عبدالصمد نامی افراد سے معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی، جس پر طیش میں آکر ملزم نے فائرنگ کردی۔

حکام نے بتایا کہ وقاص بنگش کی فائرنگ سےعمر جٹ نامی شخص زخمی جب کہ عبدالوہاب اور عبدالصمد نامی افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، اور فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرارہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے ڈی ایس پی آرگنائز کرائم ایکٹنگ ڈی ایس پی سرکل داؤد خیل سے واقعے کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔

rescue 1122

1122