Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

فلسطین کی حمایت پرڈچ فٹ بالر کو فارغ کردیا گیا

فٹ بالر نے ایک پیغام پوسٹ کیا تھا جس کے اختتام پر ”فلسطین آزاد ہوگا“ لکھا تھا
شائع 18 اکتوبر 2023 04:13pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

فلسطین اوراسرائیل کی جنگ کے حوالے سے اب تک بہت سے ممالک کے شوبزاوربزنس سے متعلق افراد نے فلسطین کی حمایت میں اپنے سوشل میڈیا پوسٹ پر بیان جاری کیے ہیں اور جسکی وجہ سے جہاں کچھ کو پذیرائی ملی تو ان میں سے بہت سے افراد پر اسکا منفی اثر بھی پڑا۔

ہالینڈ فٹ بالرانورالغازی کو بھی جرمنی کے فٹبال کلب نے اس وقت معطل کردیا جب انھوں نے فلسطین کے حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرانکی حمایت کی۔

فٹ بالر انور الغازی کو ان کے جرمن کلب مینز 05 نے فلسطینیوں کی حمایت میں پوسٹ کرنے پر معطل کر دیا ہے جسے کلب نے ’ناقابل قبول‘ قرار دیا ہے۔

مراکشی نژاد اور دو مرتبہ ہالینڈ کی نمائندگی کرنے والے الغازی نے ستمبر کے آخر میں مینز 05 کے لیے معاہدہ کیا تھا اور اس سے قبل وہ ہالینڈ کے بڑے کلبوں ’پی ایس وی آئندیون اور اجیکس‘ کے علاوہ پریمیئر لیگ کے کلبوں ’ایسٹن ولا اور ایورٹن‘ کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں۔

فٹ بالر نے ایک پیغام پوسٹ کیا تھا جس کے اختتام پر ”فلسطین آزاد ہوگا“ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا تھا۔

##مزید پڑھیں:

فلسطینیوں کی حمایت پر جیجی حدید کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

سوارا بھاسکر نے اسرائیل کی حمایت کرنے والوں کو ’منافق‘ قراردے دیا

’نتائج جاننے کے باوجود فلسطین کے لیے بات کی‘، سونم کپور چھا گئیں

کلب نے اس فلسطینی پوسٹ کو کلب کے اقتدار کے خلاف قرار دیا ہے۔

جرمنی میں فلسطینیوں اور ان کے حامیوں نے ملک میں فلسطینیوں کے حق میں اظہار رائے پر پابندی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے اور وہاں فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی ہے۔

footballer

lifestyle

marrakesh

Palestinian Israeli Conflict

Holland

Germany football club

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div