Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 4100 سے تجاوز

غزہ میں 4000 سے زائد افراد لاپتہ، 13 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی
شائع 20 اکتوبر 2023 08:22pm
غزہ: اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 4100 سے تجاوز کرگئی۔ فوٹو ــ روئٹرز
غزہ: اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 4100 سے تجاوز کرگئی۔ فوٹو ــ روئٹرز

اسرائیل کی غزہ پر بمباری کا 14واں روز ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 307 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد4,137 ہوگئی جبکہ 13 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

اسرائیلی بمباری سے 1661 سے زائد فلسطینی بچے شہید ہوئے جبکہ شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 1444 خواتین بھی شامل ہیں۔

غزہ میں 4000 سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں۔ اسرائیل نے رات بھر غزہ پر 100 سے زائد حملے کیے، گزشتہ 24 گھنٹے میں خان یونس کیمپ پر کی گئی بمباری میں مزید 26 فلسطینی شہید ہوئے۔

جبالیہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 5 فلسطینی شہید ہوئے۔ غزہ میں قدیم جامع العمری مسجد پر بھی اسرائیل نے بمباری کی۔ غزہ میں رفاہ پر اسرائیلی حملوں میں 25 فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ میں 12 ویں صدی کے چرچ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 16 اموات ہوئیں۔

اسرائیلی فضائی حملوں سے 30 فیصد رہائشی علاقہ تباہ ہوگیا۔ جبکہ ایک لاکھ 21 ہزار سے مکانات تباہ ہوگئے۔

دوسری طرف مغربی کنارے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 14 فلسطینی شہید ہوئے، اب تک 20 بچوں سمیت 79 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیل کی لبنان کی سرحد پر بھی بمباری جاری ہے۔ اسرائیل نے لبنان کی سرحد کے قریب آبادی خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حماس کے حملوں میں 1400 اسرائیلی ہلاک اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

میڈیا کی جانب سے غزہ میں انسانیت سوز بمباری دنیا کو دکھانے اور اس کی مذمت کرنے کے بعد اسرائیلی حکومت نے غیر ملکی نیوز چینلز کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

israeli air strikes

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div