Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کر دوبارہ جیل پہنچ گیا

واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا ہے
اپ ڈیٹ 09 مئ 2024 03:28pm
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا، 30 سالہ وجے پولیس حراست میں
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا، 30 سالہ وجے پولیس حراست میں

بھارت میں حیرت انگیز واقعات سے متعلق خبریں تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ بھارتی سماج پر بھی سوالات اٹھا دیتی ہیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا پر ایک ایسی خبر نے جگہ بنالی ہے، جس میں جیل سے رہا ہونے والا مجرم دوبارہ جیل پہنچ گیا ہے۔

انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق وجے نے اپنی اہلیہ سے بدلہ لینے کے لیے سوتیلے بیٹے کو قتل کر دیا، جبکہ پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 30 سالہ وجے دو مرتبہ جیل پہلے بھی جا چکا ہے، تاہم اس بار قتل کے الزام میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وجے پہلی مرتبہ شراب بیچنے کے الزام میں 15 سے 20 دنوں کے لیے جیل گیا تھا، تاہم اس کے بعد رہا ہو گیا تھا۔

جبکہ دوسری مرتبہ گورگاؤں سے ڈکیتی کی واردات کے دوران گرفتار ہوا تھا اور بھوندسی جیل میں قید تھا۔

تاہم رہائی کے بعد جب اس پر انکشاف ہوا کہ اہلیہ آرتی نے اس کے چھوٹے بھائی دیپک سے شادی کر لی ہے تو وجے نے بدلہ لیتے ہوئے آرتی اور دیپک کی 7 ماہ کی سوتیلی بیٹی کو ہی قتل کر دیا ہے۔

وجے اور آرتی کی شادی 7 سال قبل ہوئی تھی، جبکہ ان کا 5 سال کا بیٹا بھی ہے، تاہم شوہر کے جیل میں ہونے کے باعث آرتی نے چھوٹے بھائی دیپک سے دوسری شادی کر لی تھی۔

وجے 24 اپریل کی رات کو جیل سے رہا ہوا تھا تاہم اسی رات اہلیہ اور وجے کے درمیان بحث ہوئی تھی، جس کے بعد وجے نے بطور بدلہ سوتیلی بیٹی کو ہی قتل کر دیا۔

تاہم پولیس نے وجے کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

india

Wife

Arrested

Husband

brother