Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
26 Shawwal 1445  

ایس آئی ایف سی کا چھٹا اجلاس، جاری منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے اقدامات پر غور

ہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے ماحولیاتی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے پالیسی اقدامات کی سفارش
شائع 24 اکتوبر 2023 09:02pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا چھٹا دو روزہ اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے اہم شعبوں میں پالیسی اقدامات اور منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

ایگزیکٹیو کمیٹی برائے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کا چھٹا اجلاس 23 اکتوبر 2023 کو شروع ہوا اور دو دن تک جاری رہا۔

وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کے ساتھ متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء، اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ وزارتوں نے مختلف پہلوؤں پر پیشرفت سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔

اجلاس میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے سفارشات پیش کی گئیں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے نئے پراجیکٹس کو متحرک کرنے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں جاری منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کی چھتری تلے مختلف سنگ میل حاصل کرنے کے لیے وزارتوں اور محکموں کے باہمی تعاون کو سراہا اور مختلف اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آخر میں، کمیٹی نے مختلف پہلوؤں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے مکمل بحث کی اور زراعت، لائیو سٹاک، آئی ٹی اور ٹیلی کام، کانوں اور معدنیات اور توانائی کے شعبوں کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے ماحولیاتی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے کچھ پالیسی اقدامات کی سفارش کی۔

SIFC Meeting

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div