Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

اچار ضرور کھائیں لیکن نقصان بھی جان لیں

کھانے کے ساتھ مسلسل اچار کھانے کی عادت آپ کو بہت سے مسائل سے دوچار کرسکتی ہے
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2023 04:23pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

چٹ پٹا کھانا بیشترافراد کو انتہائی مرغوب ہوتا ہے، کھانے کا لطف دوبالا کرنے کیلئے گھروں میں اچار، چٹنیاں یا ایسی دیگر جیسی بہت سی چیزیں بنائی جاتی ہیں لیکن بہت سے لوگ زیادہ محنت کرنے کے بجائے بازار سے مختلف برانڈز کے اچار خرید لیتے ہیں۔

اچارکا بنیادی کام کھانے کو مزید تیکھا اور کھٹا بنانا ہوتا ہے جس سے چٹپٹے کھانوں کے شوقین اپنی حس ذائقہ کو تسکین پہنچاتا ہے۔

اگرچہ تقریباً سبھی اچار کے پیچیدہ ذائقے سے محبت کرتے ہیں لیکن جو چیزٰیں اس کے بنانے میں استعمال ہوتی ہیں وہ آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ہوسکتی ہیں اورآپ کو ان کا کم کم استعمال کرنا چاہئے۔

کھاتے ہوئے تھوڑا محتاط ہونے کی بھی ضرورت ہے کیونکہ مسلسل بہت زیادہ کھٹا کھانا یااچار کھانے کی عادت آپ کو پریشانی میں بھی ڈال سکتی ہے۔

اچار ہماری صحت کے لیے کئی طرح سے نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔

غذائیت کو کم کردینا

اچار بنانے میں ہمیں پھل اور سبزیوں کو کاٹ کر دھوپ میں کافی دیر تک رکھنا ہوتا ہے تاکہ اس میں موجود نمی مکمل طور پر ختم ہوجائے۔ یہی نہیں نمک کی ایک تہہ بھی لگانی پڑتی ہے۔ سورج کی روشنی میں خشک ہونے سے زیادہ تر غذائی اجزاء تباہ ہوجاتے ہیں۔

فشارخون میں اضافہ

اچار میں زیادہ نمک اس میں سوڈیم کی مقدار میں اضافہ کردیتا ہے جس سے وہ آپ کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوجاتے ہیں۔ اچار جیسی ان نمکین غذاؤں میں موجود سوڈیم آپ کے بلڈ پریشر کی سطح کو بڑھا سکتا ہے جس سے دل کے مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔

گردوں کے لئے نقصان دہ

نمک کا زیادہ استعمال ہماری غذا میں سوڈیم کی مقدار میں اضافہ کرسکتا ہے جس سے صحت کے سنگین مسائل جیسے پانی کی کمی، سوزش، ہائی بلڈ پریشر اور گردوں کو ذیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔

انٹرنیشنل جرنل آف مالیکیولر سائنسز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق نمک کی زیادہ مقدار دل، شریانوں کے نظام اور گردوں کے لیے زہرثابت ہوسکتی ہے۔

ہائی کولیسٹرول

اچار بنانے کے عمل میں سبزیوں کو کافی وقت کے لئے تیل میں بھگوکررکھنا پڑتا ہے جو نمی کی رکاوٹ کا کام کرتا ہے اور انہیں محفوظ رکھتا ہےلیکن یہی تیل آپ کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح میں بھی اضافہ کرتا ہے جس سے دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

##مزید پڑھیں

سحر اور افطار میں ان چیزوں کا خیال رکھیں

آدھے سر کے درد کا ایک سبب یہ غذائیں بھی ہو سکتی ہیں

شوارمہ لوَرز کیلئے بری خبر۔آپ شوارمہ کے نام پر کیا کھا رہے ہیں؟

ماہرین کے مطابق طویل عرصے تک ہائی کولیسٹرول رہنا آپ کےجگر کو نقصان پہنچا نے کا باعث ہوسکتا ہے.

اس کے علاوہ سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اچار بنانے میں استعمال ہونے والے تیل میں ٹرانس چربی ہوتی ہے جو ہائیڈروجنیشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ٹرانس فیٹ اچار کی شیلف لائف میں اضافہ کرتا ہے۔

یہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول (خراب کولیسٹرول) کو بڑھاتا اور ایچ ڈی ایل کولیسٹرول (اچھا کولیسٹرول) کو کم کرتا ہے۔

Heart disease

health tips

lifestyle

Cholesterol

High Blood Pressure

nutritional deficiencies

Healthy food

Pickle