Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

اسرائیلی جارحیت پر بحث کے لیے سینیٹ کا اجلاس کا ہوگا

غزہ اسپتال پر حملے میں مریضوں اور طبی عملے کی شہادت پر بھی بحث کی جائے گی
شائع 26 اکتوبر 2023 09:04pm
اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس کل ہوگا، غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر بحث کی جائے گی۔ فوٹو ــ فائل
اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس کل ہوگا، غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر بحث کی جائے گی۔ فوٹو ــ فائل

اسرائیلی جارحیت اور معصوم فلسطین کے خلاف ظالمانہ کارروائی پر بحث کے لیے سینیٹ کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں غزہ اسپتال پر اسرائیلی حملے میں مریضوں اور طبی عملے کی شہادت پر بحث کی جائے گی۔

سینیٹ اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا جبکہ چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی چین کے تین روزہ سرکاری دورے مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے اور وہ کل سینیٹ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا جس کے مطابق اسرائیلی جارحیت اور معصوم فلسطین کے خلاف ظالمانہ کارروائی اور غزہ اسپتال پر اسرائیلی حملے میں مریضوں اور طبی عملے کی شہادت پر بحث کی جائے گی۔

اجلاس میں فلطسین کے مسئلے پر حکومت پاکستان کے موقف اور کوششوں کے حوالے سے بھی بات کی جائے گی۔

واضح رہے قائد ایوان اسحاق ڈار اور بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر منظور کاکڑ نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ کر فلسطین کی صورتحال پر بحث کے لیے اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔

سینیٹ میں موجود دیگر تمام سیاسی جماعتوں نے بھی سینیٹ اجلاس بلانے کی حمایت کی ہے،، سیشن کا مقصد فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی قابض افواج کے مظالم کی مذمت کرنا ہے جبکہ سیشن کے دوران سینیٹرز کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا موقع ملے گا۔

israeli air strikes

Israel Palestine conflict

Hamas Israel attack 2023

GAZA STRIP