Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

پی آئی اے اور پی ایس او میں معاملات طے، پروازیں معمول پر آنے کیلئے چند روز درکار

17 روز میں 500 پروازوں کی منسوخی سے پی آئی اے کو 900 ارب روپے کا نقصان ہوا
شائع 28 اکتوبر 2023 08:29pm

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے مابین معاملات طے پاگئے، جس کے بعد آئندہ چند روز میں ایندھن کی فراہمی بڑھنا شروع ہوجائے گی اور پروازوں کا شیڈول معمول پر آنا شروع ہو جائے گا۔

قومی ائیرلائن پی آئی اے کو اربوں روپے کے نقصان کے بعد معاملات طے پاگئے، پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان جاری رقم کی ادائیگی کا تنازع حل ہوگیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بتدریج بڑھنا شروع ہوجائے گی، معاملات طے پانے کے لیے پی ایس او انتظامیہ نے بھرپور تعاون کیا، ایندھن کی قلت کے باعث متاثرہ پروازوں کا شیڈول جلد معمول پر آنا شروع ہوجائے گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق گزشتہ اتوار سے قبل ازوقت ادائیگی کے فقدان اور تعطیل کے سبب کورونا کے بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن17 روزتک منجمد رہا۔

قومی ایئرلائن کی 17روز میں مجموعی طورپر 500 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، اس دوران پی آئی اے کو 9 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں

پی آئی اے اور پی ایس او فیول تنازع، قومی ائرلائن کی 59 پروازیں منسوخ

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کیلئے 8 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی

پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچانے میں پی آئی اے پہلے نمبر پر، خسارہ 712.8 ارب روپے

2 سرکاری اداروں کے درمیان اس لڑائی میں نجی ائیرلائنز کمپنیز نے فائدہ اٹھاتے ہوئے اندرون و بیرون ملک پروازوں کے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا جس کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑا۔

PSO

karachi

PIA

PIA Flight

Pakistan International Airlines

Pakistan State Oil

PIA Loss

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div