Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

فوجی افسران کو سرکاری اسپتالوں کا سربراہ مقرر کرنے کی خبروں کی تردید

وزارت صحت کا اسلام آباد کے اسپتالوں کے سربراہان کو میرٹ پر تعینات کرنے کا فیصلہ
شائع 29 اکتوبر 2023 08:22pm
فوٹو ــ گوگل
فوٹو ــ گوگل

وزارت صحت نے پاکستان آرمی میڈیکل کور کے حاضر سروس افسران کو اسلام آباد کے دو بڑے سرکاری اسپتالوں کا سربراہ مقرر کرنے کے فیصلے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے اتوار کے روز بتایا کہ اسپتالوں کے سربراہان کی تقرری بھرتی کے قواعد کے تحت کی جائے گی۔

ان کا یہ بیان ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ نگران حکومت نے پاک فوج کے حاضر سروس افسران کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اور پولی کلینک کا سربراہ تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ 25 اگست کو وزیر صحت کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت تقرریوں میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت اس عہدے کے لئے اہل امیدواروں کا تقرر کرے گی جو عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

اسپتالوں کے سربراہ کا تقرر اس وقت سامنے آیا جب وسیم عباسی اور عزیر یونس سمیت متعدد صحافیوں نے ایکس پر ایک خط شیئر کیا، جس میں وزارت صحت نے پاکستان آرمی میڈیکل کور سے عبوری انتظامات کے طور پر خدمات طلب کی تھیں۔

hospital

Ministry of Health

pims

Polyclinic Hospital

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div