Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سندھ کے نگراں وزراء من پسند سیکریٹریز مقرر کرنے کیلئے کوشاں

سندھ سیکریٹریٹ میں 17 سے 19 گریڈ کے 200 عہدے خالی ہیں، ذرائع کا انکشاف
شائع 30 اکتوبر 2023 01:13pm
نگراں کابینہ سندھ۔ فوٹو — فائل
نگراں کابینہ سندھ۔ فوٹو — فائل

سندھ کے نگراں وزراء سرکاری محکموں میں اپنے من پسند سیکرٹریز مقرر کرنے کے لئے کوشش میں لگ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم محکموں کے سیکریٹریز عہدوں سے غائب ہیں تاہم نگراں حکومت کی جانب سے سیکریٹریز مقرر نہیں کیے جا سکے جس کی وجہ سے حکومت کی کارکردگی شدید متاثر ہوگئی۔

ذرائع سندھ حکومت کے مطابق نگراں وزرا پہلے سے موجود سیکرٹریز کو عہدوں سے ہٹوا کر اپنی من پسند کے سیکریٹریز مقرر کرنےکے لیے کوشاں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھ سیکریٹریٹ میں 17 سے 19 گریڈ کے 200 عہدے خالی ہیں، 14 سے زائد سیکریٹریز بغیر پوسٹنگ کے ایس اینڈ جی اے ڈی میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سرکاری محکموں کے 60 سیکریٹریز، سربراہان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتیوں پرتحقیقاتی کمیٹی بنانے کا حکم

عہدےخالی لیکن انتظار میں بیٹھے افسران کوعہدوں پرتعینات نہیں کیا جا رہا، ویمن ڈیولپمنٹ کے سیکریٹریز، لینڈ یوٹیلائیزیشن کے رکن کا عہدہ بھی خالی ہے۔

سندھ حکومت ذرائع نے مزید کہا کہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ، سوشل پروٹیکشن سمیت آئی ٹی محکمے میں بھی کئی عہدے خالی ہیں جہاں اب تک پوسٹنگ نہیں کی گئی۔

karachi

government employees

Sindh Caretaker setup

Caretaker cabinet Sindh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div