Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

کیا کرسٹیانو رونالڈو نے سلمان خان کو نظر انداز کردیا ؟

دونوں اسٹارز کی باکسنگ میچ میں شرکت
شائع 30 اکتوبر 2023 09:21pm

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ باکسنگ میچ دیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی اداکار سلمان خان اور فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے حال ہی میں سعودی عرب کے شہر ریاض میں ٹائسن فیوری اور فرانسس نگانو کے درمیان باکسنگ میچ میں شرکت کی۔

تاہم اس موقع کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے دیکھ مداحوں کی جانب سے یہ کہا گیا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے سلمان خان کو نظر انداز کردیا۔

لیکن کچھ دیر میں ہی ایک تصویر اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں رونالڈو کو سلمان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

میچ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سلمان خان کو وی وی آئی پی سیٹوں پر میچ دیکھتے ہوئے دیکھا گیا اور ان کے ساتھ جارجینا بیٹھی ہوئیں ہیں جبکہ کرسٹیانو رونالڈو ان کے پاس بیٹھے اور میچ میں پوری طرح مگن نظر آئے۔

سلمان خان اور رونالڈو کی ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور تبصرے جاری ہے۔

Cristiano Ronaldo

Salman Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div