Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

بیٹی کی محبت، باپ نے پورے ائیرپورٹ کو یرغمال بنا لیا

بیوی سے بیٹی کی تحویل کے تنازعے پر ملزم ترکی بھاگنے کیلئے ائیرپورٹ پہنچ گیا
شائع 05 نومبر 2023 08:33pm

جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ایک مسلح باپ نے اپنی چار سالہ بیٹی کو یرغمال بنا لیا جس کے باعث حکام کو ہیمبرگ ہوائی اڈے پر پروازیں معطلی کرنی پڑ گئیں، تاہم، گھنٹوں مذاکرات کے بعد اتوار کو اس شخص نے ”بغیر کسی مزاحمت کے“ خود کو حکام کے حوالے کردیا۔

ہفتے کی شام، ہیمبرگ میں لینڈ کرنے والی 17 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا تھا۔ اتوار کو مزید 286 پروازیں ریشیڈول کی گئیں جن میں تقریباً 34,500 مسافر سوار تھے۔

کیونکہ بیوی کے ساتھ بیٹی کی تحویل کے تنازع کے بعد 35 سالہ شخص ہفتے کی شام ہیمبرگ ائیرپورٹ کے ٹارمیک میں گاڑی سمیت داخل ہوا، اور ٹرکش ایئرلائنز کے طیارے کے نیچے گاڑی روک کر جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ اس نے حفاظتی علاقے سے ہوتے ہوئے اپنی کار کو ٹارمیک پر چڑھا دیا تھا جہاں طیارے کھڑے تھے، اس نے ہوا میں دو گولیاں چلائیں اور دو جلتی ہوئی بوتلیں گاڑی سے باہر پھینکیں۔

جس کے بعد پولیس نفسیاتی ماہرین اور مذاکرات کاروں کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ ریپڈ رسپانس یونٹس کو بھی شمالی جرمنی کے ہوائی اڈے پر لائی۔

حکام نے بتایا کہ اس واقعے کے پیچھے بچے کی تحویل پر تنازعہ ہے، ڈرائیور کی بیوی نے ہنگامی کال کرکے پولیس کو اپنے بچے کے اغوا سے آگاہ کیا تھا۔

پولیس نے طویل مذاکرات کی وضاحت کی جو ترک زبان میں ہوئی تھی اور بتایا کہ والد کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ’بھاری ہتھیار اور شاید دھماکہ خیز مواد سے لیس تھا‘۔

ڈلی بلڈ اخبار کے مطابق ترک باشندے نے پہلے تو اپنی بیٹی کے ساتھ ترکی جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح شخص اپنی کار اور بیٹی کو چھوڑ کر سیکورٹی فورسز کے ساتھ بغیر کسی مزاحمت کے پوچھ گچھ کے لیے چلا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچی ’اچھی صحت میں لگتی ہے‘۔

Germany

Hamburg Air Port

Hostage Situation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div