Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

اغوا کیس میں قید ملزم 15سال بعد بری، لڑکپن اور نوجوانی جیل میں گزر گئے

سپریم کورٹ نے لاہور ہاٸی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
اپ ڈیٹ 07 نومبر 2023 05:28pm

سپریم کورٹ نے اغوا برائے تاوان کیس میں قید ملزم شاہد کو 15 برس بعد رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں اغوا برائے تاوان کیس میں ملوث قیدی کی عمر قید سزا ختم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم محمد شاہد کو فروری 2008 میں بہاولپور سے اغوا برائے تاوان کے کیس میں گرفتارکیا گیا تھا، گرفتاری کے وقت ملزم شاہد کی عمر 15 سال تھی۔

وکیل رضوان اعجاز نے مؤقف اختیار کیا کہ اغوا کیس کا مرکزی ملزم واقعہ سے فرار ہوگیا تھا، 15 سال کا لڑکا کیسے کسی بچے کو تاوان کیلٸے اغوا کرے گا۔

سپریم کورٹ نےلاہور ہاٸی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم محمد شاہد کو 15سال بعد بری کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نو عمر بچے کے اغوابرائے تاوان کے الزام میں ملزم کو سزاہوئی، واردات میں پڑوسی، رشتہ دار اور قریبی ملوث تھے، واقعہ کا دہشتگردی سے تعلق ثابت نہیں ہوسکا۔

Supreme Court

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div