Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

انضمام الحق سے متعلق بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رکن میڈیا ڈائریکٹر عالیہ رشید دستبردار

توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان
اپ ڈیٹ 07 نومبر 2023 07:58pm

انضمام الحق سے متعلق بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رکن میڈیا ڈائریکٹرعالیہ رشید دستبردار ہوگئیں اور سبق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو دورہ آسٹریلیا کے لیے عبوری چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان ہے۔

مفادات کے ٹکراؤ اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے استعفے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری میں اہم موڑ آگیا کیوںکہ کمیٹی کی رکن میڈیا ڈائریکٹرعالیہ رشید دستبردار ہوگئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کمیٹی میں عالیہ رشید کی جگہ میڈیا مینجر رضا راشد کو شامل کرلیا گیا اور تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری جاری ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ انضمام الحق نے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

انکوائری کمیٹی ضرورت پڑنے پر انضمام الحق اور پلئیر ایجنٹ طلحہ رحمانی کو طلب کر سکتی ہے، معاملہ پیچیدہ اور گھمبیر ہونے کی بنا پر تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر مبنی رپورٹ تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔

لہذا ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا اور جونئیر ٹیم کے مصروف شیڈول کی بناء پر ٹیموں کے انتخاب کے لیے سلیکشن کمیٹی کے رکن اور سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا قوی امکان ہے۔