Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

فیصل آباد: 9 مئی کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت 126 افراد نامزد

اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں کو عدالت کے حکم پر 18 نومبر کو طلب کرلیا گیا
اپ ڈیٹ 07 نومبر 2023 07:25pm

فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بعد پارٹی کے مزید مرکزی رہنماؤں سمیت 126 افراد کو نامزد کرلیا جبکہ اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں کو عدالت کے حکم پر 18نومبر کو طلب کرلیا گیا۔

9 مئی کو سول لائن کے علاقہ میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔

پولیس نے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا منصوبہ زمان پارک میں ہونے والے اجلاس میں بنایا گیا اور اس اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین کے علاوہ مرکزی قیادت بھی شریک تھی اور ان کو مقدمے میں نامزد کرنے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو نامزد کرنے کا حکم دیتے ہوئے مرکزی قیادت سمیت 126 افراد کو بھی عدالت طلب کرلیا۔

طلب کیے جانے والوں میں اسد عمر، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب، شہباز گل، مراد سعید، اعظم سواتی، شبلی فراز، یاسمین راشد، زرتاج گل، فواد چوہدری، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ، جنرل ر اکرم ساہی، زین قریشی، علی امین گنڈا پور، میاں اسلم اقبال سمیت مقامی قیادت صاحنزادہ حامد رضا، خیال کاسترو، علی افضل ساہی، لطیف نذر، جوئیل عامر سہوترا اور ڈاکٹر نثار جٹ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

سانحہ 9 مئی: گوجرانوالہ پولیس کی اڈیالہ جیل میں محمود قریشی سے تفتیش، بیان قلمبند

سانحہ 9 مئی کے 3 مقدمات میں 44 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ATC

imran khan

Faisalabad

pti chairman

9 May

MAY 9 RIOTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div